‫‫کیٹیگری‬ :
18 February 2017 - 14:32
News ID: 426393
فونت
آیت اللہ ریاض نجفی:
جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس الشیعہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں ضرب عضب، ایکشن پلان کے نتیجہ میں صورتحال کافی بہتر ہوگئی تھی، اس کے خاتمے کیلئے انٹیلی جنس نیٹ ورک کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
حافظ سید ریاض حسین نجفی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس الشیعہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں ضرب عضب، ایکشن پلان کے نتیجہ میں صورتحال کافی بہتر ہوگئی تھی، اس کے خاتمے کیلئے انٹیلی جنس نیٹ ورک کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ سری لنکا اور ایران میں بھی کئی سال پہلے بھی دہشتگردی کے حالات تھے مگر ان ممالک نے اس پر قابو پالیا جس میں انٹیلی جنس نیٹ ورک کی کارکردگی کا بنیادی کردار ہے۔
 
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیراہتمام سانحہ سیہون شریف کیخلاف یوم سوگ منایا گیا۔ نمازجمعہ کے اجتماعات میں دہشتگردی کے خاتمے اور فوجی عدالتوں کی توسیع کیلئے پارلیمانی جماعتوں سے اتفاق رائے پیدا کرنے کے مطالبات کی قراردادیں منظور کی گئیں۔ قرارداد علی مسجد جامعتہ المنتظر میں نماز جمعہ کے اجتماع میں بھی منظور کی گئی۔ خطبہ جمعہ میں رئیس الوفاق حافظ ریاض حسین نجفی نے کہا کہ فساد اور خرابیوں کی اصل وجہ درست تربیت کا فقدان ہے، فساد، بدامنی، دہشتگردی وہی کر رہے ہیں جن کی صحیح تربیت نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ چند دنوں میں ڈیڑھ سو سے زائد بے گناہوں کا مارا جانا بہت بڑا سانحہ ہے، ماضی میں ضرب عضب، ایکشن پلان کے نتیجہ میں صورتحال کافی بہتر ہوگئی تھی، اس کے خاتمے کیلئے انٹیلی جنس نیٹ ورک کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ سری لنکا اور ایران میں بھی کئی سال پہلے بھی دہشتگردی کے حالات تھے مگر ان ممالک نے اس پر قابو پالیا جس میں انٹیلی جنس نیٹ ورک کی کارکردگی کا بنیادی کردار ہے۔ ایران میں امن و امان کے مسائل پر قابو پا لیا گیا اور انقلاب کامیابی سے سفر طے کر رہا ہے کیونکہ ایرانی حکومت کی پالیسیوں میں اسلام اور اپنا مفاد مقدم ہے، امریکہ، روس یا کسی اور کا نہیں۔

حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ ہمارے ملک میں بھی امن و امان کی بحالی کیلئے انٹیلی جنس اداروں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دہشتگردوں کو تیار کرنیوالوں کاسراغ لگا سکیں، انہیں جنت کا راستہ دکھانے والوں کی گرفت کریں اور ان کا قلع قمع کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ فقط چند مدارس بند کرنا دہشتگردی کا حل نہیں، مدرسہ ہو یا کالج و یونیورسٹی، جو بھی دہشتگردی میں ملوث ہو سب کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوری ایران میں مجرموں کی جیل میں بھی اصلاح کا مؤثر نظام ہے جہاں قیدیوں کو اچھا کھانا و دیگر سہولیات کیساتھ اصلاح و تربیت کیلئے عالم دین مقرر ہوتا ہے جو قرآن مجید پڑھانے سکھانے کے علاوہ دیگر دینی تربیت بھی کرتا ہے جس کے بعد ان قیدیوں کو گھر جانے کیلئے چھٹی بھی ملتی ہے اور عام طور پر مجرم جیلوں سے اچھے شہری بن کر نکلتے ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬