‫‫کیٹیگری‬ :
18 February 2017 - 21:46
News ID: 426398
فونت
آیت الله نوری همدانی:
مرجع تقلید قم حضرت آیت الله نوری همدانی نے قم پلیس کے ائمہ جماعت سے ملاقات میں کہا: علم و جهاد عزت اسلام کی بنیاد ہے ۔
ایت اللہ نوری ھمدانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے قم پلیس کے ائمہ جماعت سے ملاقات میں سورہ نحل کی 36 ویں آیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: قران میں بیان کردہ تاریخ سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ حق و باطل کے درمیان ھمیشہ جنگ رہی ہے اور آئندہ بھی رہے گی ۔

اس مرجع تقلید نے مزید کہا: قران کریم نے تین قسم کے طاغوت کا ذکر کیا ہے ، سیاسی طاغوت ، ثقافتی طاغوت اور اقتصادی طاغوت ہیں ، خدا نے قران میں عبادت الهی کی تاکید اور طاغوت سے پرھیز کی دعوت دی ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ کے استاد نے واضح طور سے کہا: معاویہ کے زمانے سے محل نشینی اور تخت پرستی کا آغاز ہوا ، یہ لذت پرستی کہ جو لوگوں کی تحقیر کا سبب بنی عصر معاویہ ہی سے شروع ہوئی اور رضا شاہ پہلوی تک باقی رہی یہاں تک کہ امام خمینی(ره) نے قوم کو بیدار کر کے اس شہنشاہی نظام خاتمہ کردیا ۔

انہوں نے طول تاریخ میں ملت ایران کے حالات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: ایرانیوں نے بارہا قیام کیا ہے ، ہم نے تنباکو کا بائیکاٹ کرنے اور انقلاب مشروطیت میں ملت ایران کی فداکاری کو بخوبی دیکھا ہے مگر شاہی نظام حکومت کا ڈھانچہ باقی رہنے کے سبب ملت ایران ظلم و ستم کے سے نجات نہ پاسکی تھی ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے تاکید کی: ہر پیغمبر خدا کے ایک ہاتھ میں کتاب ہدایت اور دوسرے ہاتھ میں وسیلہ جھاد تھا کیوں کہ انبیاء کا کام جھاد اور معاشرہ کی تعمیر ہے ، خدا ، آئین ، وحدانیت ، رسول اور امامت پر یقین وہ اہم کام ہیں جسے انبیاء الھی انجام دیتے آئے ہیں ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ کے استاد نے مزید کہا: امام خمینی(ره) نے بارہا و بارہا فرمایا کہ ھرگز انقلاب کو نا اہلوں کے ہاتھ نہ لگنے دو ، لھذا ہمیں امام خمینی(ره) کی اس نصیحیت کو ھرگز فراموش نہیں کرنا چاہئے اور انقلاب کی حفاظت کی کوشش کرنا چاہئے ۔

اس مرجع تقلید نے علم و جهاد کو اسلام کی عزت کا اصلی سبب بتایا اور کہا: اسلام کو عالم اور مجاھد ضرورت ہے ، اسلام کے سلسلے میں علماء اور مجاھدین کا اہم کردار رہا ہے ، ایسے حالات میں کہ امریکا ، انگلینڈ ، غاصب صھیونیت اور عالمی سامراجیت اسلام سے برسرپیکار ہیں ہم فقط کتاب خوانی اور مطالعہ میں مصروف نہیں رہ سکتے ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے دشمن سے غافل نہ ہونے تاکید کرتے ہوئے کہا: ہم ھرگز دشمن سے غافل نہ ہوں اور عراق ، شام ، بحرین اور یمن کے  حالات کو ھرگز فراموشی کی نذر نہ کریں ۔

انہوں نے یاد دہانی کی: قوم نے اپنے خون سے اس انقلاب کی حفاظت اور ظالم شہنشایت کے مظالم کا جواب دیا ، انہوں نے کربلا کو اپنا آئڈیل بنا کر ظلم کے مقابل استقامت سے کام لیا کیوں کہ جھاد کے سوا باطل سے مقابلہ کا کوئی اور راستہ نہیں ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۵۵۶

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬