رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید نجف اشرف میں سے آیت الله سید محمد سعید حکیم نے پارلیمںٹ ممبرس اور لاء یونیورسٹی کے اساتذہ سے نجف اشرف میں موجود اپنے دفتر میں ملاقات اور گفتگو کی ۔
حضرت آیت الله حکیم نے اس ملاقات میں کہا: دین اسلام ، خواتین ، خانوادے اور بچوں کی تربیت کیلئے عظیم مرتبہ کا قائل ہے ۔
انہوں نے تاکید کی کہ خانوادے اپنے بچوں کی تربیت میں سیرت رسول اکرم (ص) اور اهل بیت (ع) سے متمسک ہوں ۔
اس مرجع تقلید نے خانوادے کے خلاف چلنے والی تحریک سے برسرپیکار اساتذہ کی قدردانی کی اور خداوند متعال سے ان کی پیروزی کی دعا کی ۔
نیز آیت الله سید محمد سعید حکیم نے بصره کی جواد الائمہ (ع) کمیٹی کے اراکین سے ملاقات میں کہا: زائرین کی مدد کے فراوان آثار ہیں ، اس طرح کا کام ائمہ معصوم (ع) کی رضایت کا سبب ہے ۔
حضرت آیت الله حکیم نے مزید کہا: اگر مقدس مقامات سے شیعوں کا دلی لگاو نہ ہوتا تو دور و دراز کے رہنے والے اهل بیت (ع) کے ماننے والے نہ ہوتے ۔
انہوں نے ائمہ اطهار (ع) کے ماننے والوں کو ان کی پیروی اور مقدس مقامات سے رابطہ رکھنے کی تاکید اور کہا: ان مقامات سے الفت و محبت شیعوں میں اتحاد اور دنیا و آخرت میں برکتوں کا باعث ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۷۸