‫‫کیٹیگری‬ :
18 February 2017 - 17:48
News ID: 426396
فونت
لبنان کے سنی عالم دین:
تحریک اصلاح و اتحاد لبنان کے سربراہ نے شھید مقاومت کے کمانڈر کی برسی کے پروگرام میں حزب الله لبنان کے جنرل سکریٹری کے بیان کو جرائت مندانہ بتایا ۔
شیخ ماهر عبد الرزاق

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک اصلاح و اتحاد لبنان کے سربراہ شیخ ماهر عبد الرزاق نے اپنے پیغام میں شھید مقاومت کے کمانڈر کی برسی کے پروگرام میں حزب الله لبنان کے جنرل سکریٹری سید حسن نصرالله کے بیان کی قدر دانی کی اور کہا: حجت الاسلام والمسلمین نصرالله کا بیان مکمل عالمی بیان تھا ، انہوں نے اپنی اس تقریر میں عرب اور مسلم ممالک کے مسائل کا بخوبی تجزیہ کیا ہے ۔

انہوں نے واضح طور سے کہا: حجت الاسلام والمسلمین نصرالله کا سیاسی موقف ، شفاف اور جرائت مندانہ محسوب کیا جاتا ہے ، جیسا کہ انہوں نے کہا ہے کہ دشمن سے مقابلے میں فلسطین کا معاملہ فرنٹ پر ہے ۔

لبنان کے اس سنی عالم دین نے عرب اور مسلم ممالک کو حزب الله لبنان کے جنرل سکریٹری کے بیان پر مکمل توجہ کرنے کی تاکید کی اور کہا: آپ کا بیان مسلم اور عرب دنیا کے حقائق کی مکمل تصویر ہے ۔

شیخ ماهر عبد الرزاق نے نسل حاضر کی آگاہی اور آشنائی کے لئے استقامت کے شھیدوں کے پروگرام کے انعقاد کی تاکید کی اور کہا: استقامت کے کمانڈروں نے اپنی جانفشانیوں سے صھیونی اور تکفیری دشمنوں کا مقابلہ کیا ، ان کی روح ملک کے ثبات و امنیت کا سبب ہے ، یہ شھداء وہ بڑے انسان ہیں جنہوں نے فداکاری ، اخلاص اور جرائت کے ذریعہ ملک کو پیروزی تحفہ دیا ۔

انہوں نے استقامت کی حمایت و تحسین میں لبنان کے صدر جمھوریہ کے بیان کی قدر دانی کی اور کہا: میشل عون نے استقامت کے اسلحہ کی حمایت کر کے اس بات کو ثابت کردیا کہ لبنان کو فوج ، قوم اور استقامت کے سنہری اتحاد کی ضرورت ہے کہ اس کے ذریعہ ملک کو ایک قدرت مند ملک بنایا جا سکتا ہے ۔

تحریک اصلاح و اتحاد لبنان کے سربراہ نے اپنے بیان کے دوسرے حصے میں لبنان کے نئے الیکشن قانونین مصوب کئے جانے کی تاکید کی اور کہا کہ یہ قانون ملک کے بحران کے خاتمے اور لبنان کے سیاسی ، اقتصادی اور ثقافتی استحکام کا سبب بنے گا ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۹۷

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬