18 February 2017 - 14:38
News ID: 426394
فونت
پاکستان کے سینکڑوں اہلسنت مفتیوں نے دہشتگردی اور خودکش حملوں کیخلاف فتویٰ جاری کر تے ہوئے کہا کہ خودکش حملے ناجائزاورحرام ہیں ۔
 پاکستان کے اہلسنت  مفتی


 رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک لبیک یارسول اللہ (ص) سے وابستہ مفتیان کے فتوے میں کہا گیا کہ خودکش حملے ناجائز، حرام و ممنوع ہیں اور ناحق قتل کرنیوالوں کیلئے دنیا و آخرت میں سخت سزائیں اور عذاب کی وعیدیں ہیں۔

فتویٰ میں مزید کہا گیا کہ وطن عزیز کیخلاف اندرونی وبیرونی سازشوں کے خاتمہ کیلئے قوم متحد ہو جائے اور ذمہ داران وطن ملکی پالیسیوں کی اصلاح کریں۔
 
دہشتگردی اور خودکش حملوں کیخلاف تحریک لبیک یارسول اللہ (ص) کی اپیل پر ملک بھر میں یوم مذمت منایا گیا۔ اجتماعات جمعہ کے موقع پر مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں۔

خطباء نے انسداد دہشتگردی کے موضوع پر خطابات کئے اور سیہون شریف میں سید سخی عثمان المعروف لعل شہباز قلندر کے مزار پر حملے اور دیگر حالیہ خودکش حملوں کی شدید مذمت کی جبکہ مفتی اعظم، پیر افضل قادری اور شیخ الحدیث حافظ خادم حسین رضوی کی سربراہی میں سینکڑوں مفتیان کرام نے دہشتگردی اور خودکش حملوں کیخلاف فتویٰ جاری کر دیا ہے۔

فتوے میں کہا گیا کہ خودکش حملے ناجائز، حرام و ممنوع ہیں اور ناحق قتل کرنیوالوں کیلئے دنیا و آخرت میں سخت سزائیں اور عذاب کی وعیدیں ہیں۔

فتویٰ میں مزید کہا گیا کہ وطن عزیز کیخلاف اندرونی وبیرونی سازشوں کے خاتمہ کیلئے قوم متحد ہو جائے اور ذمہ داران وطن ملکی پالیسیوں کی اصلاح کریں۔

اس موقع پر ملک بھر میں خودکش حملوں کے نتیجے میں شہید ہونیوالوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعائیں کی گئیں اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ان دھماکوں کے ذمہ داروں اور سہولت کاروں کو جلد کیفر کردار تک پہنچائے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬