رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پبلک پالیسی پولنگ نامی ادارے کے سروے کے مطابق پینسٹھ فی صد امریکی شہریوں نے مسلمانوں کی امریکہ آمد پر پانبدی لگانے کی مخالفت کی ہے۔
سروے کے مطابق صرف چھّبیس فی صد لوگ ایسے تھے جنہوں نے امریکی صدر کے اس فیصلے کی حمایت کی ہے۔
امریکہ، دنیا کا وہ واحد ملک ہے جو تارکین وطن کی بنیاد پر قائم ہوا ہے۔ تاریخی تہذیب و تمدن کے حامل ملکوں کے برخلاف امریکہ، یورپی مہاجرین کی اساس پر بنا ہے جو مختلف وجوہات کی بنا پر اپنے آبائی وطن کو چھوڑ کر امریکہ چلے گئے تھے۔
ایسے سماج میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سماج مخالف اقدامات، امریکہ کی مہاجر پذیر پالیسیوں کے ساتھ میل نہیں کھاتے اور اس کے خلاف سخت عوامی ردعمل سامنے آرہا ہے۔
امریکی سماج کی اکثریت کا خیال ہے کہ مذہبی اور ثقافتی برداشت اور رواداری، امریکی سماج کا اہم ترین ستون ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/