19 February 2017 - 20:35
News ID: 426419
فونت
پاکستان میں پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے ملتان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئےوہابی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
دہشت گردوں

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ملتان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 5 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملتان کے علاقے لیہ میں وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردوں کو مقابلے کے بعد ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے آج ملتان میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔پولیس نے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیا۔

واضح رہے کہ 17 فروری کو سیہون میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر وہابی دہشت گردوں نےخودکش دھماکہ کرکے 100 سے زائد افراد کو جاں بحق اور 200 سے زائد کو زخمی کردیا تھا۔ حملے کی ذمہ داری طالبان سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم الاحرار نے قبول کی تھی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬