‫‫کیٹیگری‬ :
20 February 2017 - 12:27
News ID: 426429
فونت
آیت الله علوی گرگانی:
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے مشھور استاد نے کہا: عصر حاضر کی مشکلات کی وجہ خواص کی کوتاہی ہے کہ وہ اپنے وظیفہ پر بخوبی عمل نہیں کرتے ۔
آیت الله علوی گرگانی


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے مشھور استاد حضرت آیت الله سید محمد علوی گرگانی نے گذشتہ روز ایرانی اسکولوں کے ٹیچرس سے ملاقات میں خداوند متعال کی پیروی اور اطاعت کی تاکید کی اور کہا: رسول اسلام(ص)  نے فرمایا کہ جو کوئی بھی خداوند متعال کی اطاعت کرے گا اسے خدا کی محبت نصیب ہوگی ، جبکہ شیطان ہمیشہ انسان کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ روایت میں آیا ہے کہ معاشرے کی عوام ھرگز اصلاح نہ ہوپائے گی مگر یہ اس معاشرے کے خواص اصلاح پاجائیں کہا : رسول اسلام (ص) نے علماء اور دانشوروں نیز رھبروں کو معاشرے کے خواص میں شمار کیا ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے مشھور استاد نے مزید کہا: ضروری نہیں کہ رھبر کسی اہم پوسٹ کے مالک ہوں بلکہ اس مراد وہ لوگ ہیں جو معاشرہ کو ادارہ کر سکتے ہیں ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ عصر حاضر کی مشکلات کی وجہ خواص کی کوتاہی ہے کہ وہ اپنے وظیفہ پر بخوبی عمل نہیں کرتے کہا : اگر معاشرے کے ذمہ دار افراد اصلاح پا جائیں تو معاشرہ خود بخود اصلاح پا جائے گا ۔

حضرت آیت الله علوی گرگانی نے اپنے بیان کے دوسرے حصے میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ اسکولوں کے استاذہ سے خطاب میں کہا: طلباء کو خدا سے نزدیک کرنے کی کوشش کریں ، آپ کے دوش پر نہایت سنگین ذمہ داری ہے لھذا اسے بخوبی ادا کریں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۱۳

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬