
رسا نیوز ایجنسی کے کاشان رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ایران میں بحرین کے شیعہ رہنما کے نمائندہ حجت الاسلام عبدالله دقاق نے ایران کے شہر کاشان میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا : ہر حرکت و انقلاب ایک علت مبقیہ اور ایک علت محدثہ کا حامل ہے ۔
انہوں نے انگیزہ اور ایمان اور عمل کو علت محدثہ کے تین اہم عنصر کے طور پر جانا ہے اور اظہار کیا : شام میں دشمن سے مقابلہ کے لئے جو مجاھدین و مزاحمتی قوت وہاں موجود ہیں اور جنگ میں مشغول ہیں ان کا یہ انگیزہ روضہ حضرت زينب (س) و روضہ حضرت سکینہ (س) کے دفاع کے لئے ہے ، اس بنا پر شھادت بغیر انگیزہ کے ممکن نہیں ہے لیکن انگیزہ بغیر ایمان و اعتقاد کے بے فائدہ ہے ۔
حجت الاسلام دقاق نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : اگر روضہ حضرت زينب (س) و روضہ حضرت سکینہ (س) کے دفاع کے لئے انگیزہ پایا جاتا ہو اور اس انگیزہ پر ایمان اور عقیدہ بھی ہو لیکن عمل نہ ہو تو امام حسین علیہ السلام کے زمانہ کے لوگوں کی طرح ہوگا جنہوں نے کوئی رد عمل پیش نہیں کیا لہذا ان ناقص عنصر کا کوئی فائدہ نہیں ہے ۔
انہوں نے وضاحت کی : اگر کوئی شخص روضہ کے دفاع کے لئے انقلابی انگیزہ اور انقلابی حرکت رکھتا ہو اور اس پر عقیدہ بھی پایا جاتا ہو اور عمل کی ھمت بھی رکھتا ہو تو انقلابی حرکت اور روضہ کی دفاع کے لئے اقدام شروع ہو جاتا ہے ۔
ایران میں بحرین کے شیعہ رہنما کے نمائندہ نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : ہم لوگ بحرین کے عوام صبرو ایمان اور استقامت و پائیداری کے ساتھ انقلابی تحریک جاری رکھیں گے۔
حجت الاسلام عبداللہ دقاق نے بیان کیا : بحرین کے عوام ہر دس سال بعد شاہی حکومت کے خلاف تحریک شروع کرتے رہے لیکن آل خلیفہ حکومت ہر بار امریکہ اور برطانیہ کے تعاون سے اس تحریک کو سرکوب کرتی رہی ہے۔
انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : حکومت بحرین نے امریکہ، برطانیہ، سعودی عرب، اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے تعاون سے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ کیا ہے اور ان ہی حکومتوں کی حمایت سے وہ انہیں جلاوطن کرنا چاہتی ہے لیکن بحرین کی شھید پرور قوم اس فوج سے کسی طرح کا خوف نہیں کھاتی ہے کیونکہ بحرین کے مسلمان امام حسین علیہ السلام کے مکتب میں تربیت و پروش پائی ہے اور ایسی قوم کبھی ناکام نہیں ہویتی ہے۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : ایرانی قوم اور خاص کر شھدا اور مدافع حرم کے شہید کے خانوادہ کی دعاوں سے بحرین کے قوم کو کامیابی حاصل ہوگی ۔
آیت اللہ عیسی قاسم کے نمائندے نے بحرین کے عوام کا آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر کے سامنے دھرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : بحرین کے عوام دھرنے کی شکل میں رات و دن آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر کا پہرہ دے رہے ہیں اور آخری دم تک ان کی حفاظت کریں گے ۔
واضح رہے کہ بحرین کی ظالم آل خلیفہ کی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے جون دوہزار سولہ سے دارالحکومت منامہ کے مغربی علاقے الدراز میں آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر کا محاصرہ کر رکھا ہے اور ان پر جھوٹا مقدمہ چلا رہا ہے اور ان کی شہریت منسوخ کر دی ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۶۳۱/