24 February 2017 - 22:18
News ID: 426509
فونت
کربلا کے امام جمعہ:
حضرت آیت الله سیستانی کے نمائندے نے موصل صوبے کے مغربی حصہ کی آزاد سادی آپریشن میں عراقی مجاھدین کی حالیہ کامیابی پر مبارک پاد پیش کی ۔
حجت الاسلام شیخ عبدالمهدی کربلایی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله سیستانی کے نمائندے اور امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک کے متولی حجت الاسلام شیخ عبدالمهدی کربلایی نے روضہ امام حسین علیہ السلام کے صحن میں منعقدہ اس ہفتہ نماز جمعہ کے خطبہ میں موصل صوبے کے مغربی حصہ کی آزاد سازی آپریشن میں عراقی مجاھدین کی حالیہ کامیابی پر مبارک پاد پیش کرتے ہوئے بیان کیا : مجاہدین پاک انسان ہیں ، شحاع و بہادر ہیں جو مسلسل موصل صوبے میں بے گناہوں کی جان کی حافظت کے لئے ھمیشہ کوشش کر رہے ہیں ۔

انہو نے دہشت گردی پر کامیابی کو نزدیک جانا ہے اور وضاحت کی : خداوند عالم سے داعش معلون پر عراق کے عوام کی پوری طرح سے کامیابی کے لئے دعا گو ہوں ۔

حضرت آیت الله سیستانی کے نمائندے نے بے گناہ مظلوم عوام کی جان کی حفاظت کی اپیل کرتے ہوئے اظہار کیا : داعش اپنے کنٹرول کے مختلف علاقے کے باشندوں کو انسانی سپر کے عنوان سے استفادہ کرتے ہیں جس کی وجہ سے عراقی مجاھدین کو چاہیئے کہ قابض علاقے کی آزادی کے لئے آپریشن میں خواتین و بچے اور بزرگوں کے جان کی حفاظت کا خیال رکھیں ۔

انہوں نے وضاحت کی : عراقی مجاھدین کو چاہیئے کہ اسیروں کے ساتھ انسانی رویہ برتیں اور ان کی خواتین کو اس امور سے منسلک تنظیم کے حوالہ کریں تا کہ ان کا منظم طریقہ سے خیال رکھا جائے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۸۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬