رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اکبر حسین نے کہا کہ ورکشاپ میں سوشل میڈیا کا استعمال، بلاگنگ اور ویب ہوسٹنگ پر اہم لیکچرز ہوں گے، سوشل میڈیا کے ماہرین اور بلاگرز لیکچر دیں گے، سوشل میڈیا کے درست استعمال اور مثبت کردار پر مذاکرہ بھی ہوگا۔
ایک روزہ ورکشاپ میں ملک بھر سے درجنوں طلبہ اور ذمہ داران شریک ہوں گے۔
ان خیالات کا اظہار آئی ایس او کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اکبر حسین نے لاہور میں مرکزی سیکرٹریٹ میں طلبہ کے وفد سے گفتگو میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں اذہان کی جنگ چل رہی ہے اور ایسے وقت میں اسلامی فکر کی ترویج کیلئے نوجوانوں کی ذمہ داری سب سے اہم ہے۔ اکبر حسین نے کہا کہ ورکشاپ میں سوشل میڈیا کا استعمال، بلاگنگ اور ویب ہوسٹنگ پر اہم لیکچرز ہوں گے، سوشل میڈیا کے ماہرین اور بلاگرز لیکچر دیں گے، سوشل میڈیا کے درست استعمال اور مثبت کردار پر مذاکرہ بھی ہوگا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰