24 February 2017 - 23:26
News ID: 426515
فونت
ڈاکٹر طاہر امین:
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بی زیڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ تعلیم کی دنیا میں ہمیں عالمی چیلنجوں کا سامنا ہے، ان چیلنجوں سے نمنٹے کیلئے ہمیں تمام تر وسائل بروئے کار لانا ہونگے، فرسودہ نظام کا خاتمہ ضروری ہو چکا ہے۔
ڈاکٹر طاہر امین


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر ڈاکٹر طاہر امین نے کہا ہے کہ دہشت گردی میں صرف غیرملکی ملوث نہیں ہیں، بلکہ انسانی احساس سے عاری پاکستانی بھی ملوث ہیں۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے بی زیڈ یو کیمپس وہاڑی میں موجودہ حالات کے تناظر میں سائیکالوجی اور سائیکاٹری کا کردار کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کی دنیا میں ہمیں عالمی چیلنجوں کا سامنا ہے اور ان چیلنجوں سے نمنٹے کیلئے ہمیں تمام تر وسائل بروئے کار لانا ہونگے۔ فرسودہ نظام کا خاتمہ ضروری ہو چکا ہے، سیمینار سے قبل بی زیڈیو کے طلباء وطالبات نے مختلف عوامی مسائل کی نشاندہی کیلئے لگائی گئی نمائش میں اپنے ہاتھوں سے بنائے گئے ماڈلز پر وائس چانسلر اور مہمانوں کو بریف کیا۔ سیمینار کے اختتام پر یو نیورسٹی کے پروفیسرز میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

سیمینار سے ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ڈاکٹر نثار حسین شاہ، شیخ سلیم، شیخ اسامہ سلیم، ڈاکٹر ثروت سلطان ودیگر بھی موجود تھے / ۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬