رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل نے دعوی کیا ہے کہ ہیومن رائٹس واچ کے عہدیدار غیر جانبدار نہیں ہیں لہذا اس ادارے کے کارکنوں کو مقبوضہ فلسطین کا ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔
انسانی حقوق کی سولہ تنظیموں کے جاری کردہ مشترکہ بیان میں ہیومن رائٹس واچ کے نمائندے عمر شاکر کو ویزہ نہ دینے کے اسرائیلی فیصلے میں تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
ہیومن رائٹس واچ نے گزشتہ ماہ اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ اسرائیل کے فوجی افسران اپنے ماتحت عملے کو فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے استعمال کی ترغیب دلاتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی حکومت اپنے اس اقدام کے ذریعے ہیومن رائٹس واچ کو، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹ جاری کرنے سے باز نہیں رکھ سکتی۔
اس سے قبل اسرائیل نے فلسطین سے متعلق یورپی پارلیمنٹ کے ایک گروپ کو ویزہ دینے سے انکار کردیا تھا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰