رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کے صدر حجت الاسلام سید ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ شہر کراچی جو کسی زمانے میں روشنیوں کا شہر ہوا کرتا تھا آج اُس ہی شہر کو بڑی منصوبہ بندی کہ تحت اند ھیروں اور گندگی میں تبدیل کیا جارہا ہے۔
انہوں نے وضاحت کی : شہر کی ترقی اور تعمیر کے نام پر ملنے والے فنڈ میں اربوں روپے کی کر پشن کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے شہر میں ہونے والے تر قیاتی کام ناقص اور سُت روی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے عوام کو شد ید مشکلات کا سامنا کر نا پر رہا ہے اور یہ تر قیاتی کام ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے حا دثوں کا سبب بھی بن رہے ہیں جس کی وجہ سے اب تک کئی قیمتی جانوں کا نقصان ہو چکا ہے لیکن حکمرانوں کی جانب سے پھر بھی تعمیری کاموں میں کوئی سنجیدگی نظر نہیں آتی ۔
انہوں نے کہا : شہر کہ مختلف علاقوں میں سیوریج اور گندگی کے انبار کی وجہ سے نمازیوں کا مساجد میں عبادت کرنا بھی دشوار ہوگیا ہے کے ایم سی کا ادارہ مکمل طور پر ناکام ہوچکاہے صفائی ستھرائی اور سیوریج کہ گندے پانی کو صاف کرنے کے لئے عوام سے بھتے لئے جارہے ہیں جو کراچی کی عوام کے ساتھ سراسر زیاتی ہے کمیشنر کراچی کی کارکر دگی بھی صفر ہے شہر کراچی کو صاف ستھرا بنا نے کے لئے نہ میئر کراچی سنجیدہ ہیں اور نہ حکومتی افراد کو اس سے دلچسپی ہے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/