26 February 2017 - 21:00
News ID: 426552
فونت
فرانسیسی پارلیمنٹ اور سینیٹ کے ایک سو چالیس ارکان نے، فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
فلسطینی ریاست

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر فرانسوا اولینڈ کے نام اپنے مشترکہ خط میں مذکورہ ارکان پارلیمان نے مطالبہ کیا ہے کہ، آزاد فلسطینی ریاست کو  تسلیم کرلیا جائے ۔

خط میں کہا گیا ہے کہ  حق خود ارادیت کے ناقابل انکار اصول کی بنیاد پر فرانس باضابطہ طور پر اعلان کرے کہ فلسطینی عوام کو ایک مملکت کے قیام کا حق حاصل ہے۔

 فرانسیسی  پارلیمنٹ اور سینیٹ کے کے ارکان کے مشترکہ خط کے مطابق، فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا عالمی قوانین اور ضابطوں کے عین مطابق ہے۔

اس خط پر دستخط کرنے والوں میں، فرانس  کی دائیں اور بائیں بازو کی جماعتوں کے بعض اہم رہنماؤں کے نام بھی شامل ہیں جن میں سوشلسٹ پارٹی کے رکن پارلیمنٹ گیلبریٹ روژے ، کمیونسٹ پارٹی کی میری جارج بوفے، اور پیئر لوران کا  نام لیا جاسکتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ستمبر دوہزار تیرہ کے بعد سے اقوام متحدہ کے ایک سو ترانوے ارکان میں سے ایک سو چونتیس رکن  ملکوں نے آزاد فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرلیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬