26 February 2017 - 23:12
News ID: 426555
فونت
روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران شام میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے چودہ واقعات سامنے آئے ہیں۔
شام

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ماسکو میں روسی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ روس ترکی مشترکہ کمیشن میں شامل روسی گروپ نے، شام کے شہروں لاذقیہ، حماہ اور دمشق میں، جنگ بندی کی خلاف ورزی کے چودہ واقعات ریکارڈ کیے ہیں۔

دوسری جانب المیادین ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ شامی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے حمص کے علاقے میں جبہت النصرہ کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

شامی فوج اور اس کے اتحادیوں نے، سنگین جھڑپوں کے بعد، مشرقی حلب کے پندرہ نواحی دیہات کو داعشی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

اس کارروائی میں درجنوں داعشی ہلاک ہوگئے ہیں جن میں متعدد غیر ملکی دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

شامی فوج نے مشرقی حلب کے پندرہ کلومیٹر کے علاقے کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے جبکہ دہشت گردوں کے کئی ٹینکوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬