27 February 2017 - 13:37
News ID: 426565
فونت
ای سی او کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلیے؛
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی، پاکستان کے وزیراعظم کی دعوت پر، ای سی او کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے منگل کے روز پاکستان جائیں گے۔
حجت الاسلام حسن روحانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں ایوان صدر کے پریس ڈیپارٹمنٹ کے اعلی عہدیدار پرویز اسماعیلی نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدرمملکت ڈاکٹرحسن روحانی ای سی او کے سربراہی اجلاس میں، خطے کے اہم اقتصادی معاملات پر ایران کے موقف کو کھل کر بیان کریں گے۔

 انہوں نے کہا کہ صدر حسن روحانی اسلام آباد میں اپنے قیام کے دوران  ای سی او اجلاس میں شریک دیگر ملکوں کے رہنماؤں سے بھی ملیں گے۔

رکن ملکوں میں پائیدار ترقی کے لیے حالات کو سازگار بنانا، تجارت میں حائل رکاوٹوں کو بتدریج ختم کرنا اور افرادی قوت کی تربیت کے لیے مشترکہ منصوبے تیار کرنا، ای سی او کے مقاصد میں شامل ہے۔

 ای سی او کے رکن ملکوں کا سربراہی اجلاس، یکم مارچ دوہزار سترہ کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہوگا۔

ایران ، پاکستان، ترکی، افغانستان، ترکمانستان، کرغیزستان، ازبکستان، قزاقستان، تاجکستان، اور جمہوریہ آذربائیجان، ای سی او کے دس رکن ممالک ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬