رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی نے شام میں فوجی مداخلت کرتے ہوئے گذشتہ اگست میں فرات شیلڈ کے نام سے فوجی کارروائی شروع کی تھی جس پر شام نے شدید احتجاج کیا تھا۔
شامی فوج نے تدمر کے مغرب میں المقالع اور التمثیل کا کنٹرول سنبھالتے ہوئے حمص میں الہیال پہاڑی سلسلے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔
دوسری جانب تحریرالشام نامی تکفیری دہشت گرد گروہ کے سرغنہ ابومحمد الجولانی نے پیر کی رات اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے حمص شہر پر حملے کا اعلان کیا ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ پانچ مسلح گروہ ملک حمص پر حملہ کر رہے ہیں۔
الجولانی نے آستانہ اور جنیوا مذاکرات میں شرکت کرنے والے شامی مخالفین پر بھی تنقید کرتے ہوئے ان سے کہا ہے کہ وہ جنگ کے میدان کو جنگجوؤں کے حوالے کردیں۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ شامی وفد نے اقوام متحدہ کے فیصلوں کے مطابق مذاکرات جاری رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ شامی عوام کی حمایت جاری اور شام میں خونریزی کا خاتمہ کرانے کے لئے مذاکرات کے لئے تمام مواقع سے استفادہ کیا جائے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/