28 February 2017 - 15:29
News ID: 426587
فونت
ابراہیم الجعفری :
عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے کہا ہے کہ عوامی مزاحمتی فورس کو کمزور بنائے جانے کا اقدام دہشت گردی کے فروغ کا باعث بنے گا۔
ابراہیم جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے اپنی ایک تقریر میں کہا ہے کہ عراق میں عوامی رضاکار فورس پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں۔

انھوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ عوامی رضاکار فورس کے خلاف الزام لگائے جانے سے صرف دہشت گردی کو تقویت ملے گی۔

ابراہیم جعفری نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دہشت گردی کے حامی ممالک، دہشت گردی کے خلاف مہم میں بغداد کے اقدامات کو متاثر کونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک، حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہوئے عراق کی عوامی رضاکار فورس پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام لگا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عراق کی پارلیمنٹ نے چھبّیس نومبر دو ہزار سولہ کو بھاری اکثریت سے ایک قانون کی منظوری دی تھی جس کے مطابق عراق کی عوامی رضاکار فورس کو مسلح افواج کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬