28 February 2017 - 17:30
News ID: 426590
فونت
سعودی عرب سے منسلک خونخوار وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے مصری جوان کے ساتھ بھیانک اور وحشیانہ جرم کا ارتکاب کیا ۔
داعش نے زندہ جلا دیا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب سے منسلک خونخوار وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے مصری جوان کے ساتھ بھیانک اور وحشیانہ جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے اس کی آنکھیں نکال دیں اور پھر اسے زندہ آگ میں جلا دیا۔

اطلاعات کے مطابق مصر کے صحرائے سینا میں واقع شہر رفح میں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مصری جوان احمد حامد کو داعش نے مصری فوج کے تعاون کرنے کے الزام میں پہلے اس کی آنکھیں نکال دیں اور پھر اسے آگ میں زندہ زندہ جلا دیا ۔

وہابی دہشت گردوں نے اس سے قبل بھی دو مصری جوانوں کا اسی الزام میں سر قلم کیا تھا۔ یہ واقعہ مصر کے علاقہ صحرائے سینا کے رفح شہر میں پیش آیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬