02 March 2017 - 11:49
News ID: 426623
فونت
سرتاج عزیز :
پاکستان کے وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ نے ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کو اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔
سرتاج عزیز

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کےصدر ڈاکٹر حسن روحانی کا دورہ پاکستان، علاقائی تعاون کے فروغ بالخصوص پاکستان ۔ ایران تعلقات کی توسیع کے لئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ای سی او کے رکن ممالک آپس میں تجارتی روابط اور تعاون میں توسیع کے لئے آمادہ ہیں۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ ای سی او تنظیم کافی عرصے سے موجود ہے مگر یہ پہلی دفعہ ہے کہ رکن ممالک کے باہمی رابطے کے تعلق سے بہت ہی سازگار فضا فراہم ہوئی ہے۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں تعاون میں توسیع کا عمل شروع ہوگیا ہے جس سے ای سی او کی سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان - چین اقتصادی راہداری منصوبے کے علاوہ خطے میں مزید کوریڈور تعمیر ہو رہے ہیں جو خوشائند ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬