02 March 2017 - 12:02
News ID: 426625
فونت
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے اعلٰی اختیاراتی ادارے مجلس اعلٰی اور مرکزی کابینہ کا مشترکہ اجلاس ۲۲۔ مارچ کو طلب کرلیا گیا ہے۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ کی مجلس اعلٰی،مرکزی کابینہ کا مشترکہ 22۔ مارچ کوطلب کرلیا گیا آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کی زیر صدارت اجلاس میں قائد ملت جعفریہ پاکستان  حجت الاسلام ساجد نقوی، شیخ محسن نجفی، رضی جعفرنقوی اور دیگر سینیر علماشریک ہوں گے ۔

جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاون لاہور میں منعقد ہونے والے اجلاس کی صدارت رئیس الوفاق آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کریں گے۔ جس میںمجلس اعلیٰ کے اراکین قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام ساجد علی نقوی، مفسر قرآن حجت الاسلام شیخ محسن علی نجفی، حجت الاسلام رضی جعفرنقوی ، حجت الاسلام شیخ محمد محسن مہدوی، حجت الاسلام غلا م حسن جاڑا، حجت الاسلام ملک اعجاز حسین نجفی شریک ہوں گے۔

جبکہ ارکان مرکزی کابینہ حجت الاسلام قاضی نیاز حسین نقوی، سابق سینیٹر حجت الاسلام سید جواد ہادی، حجت الاسلام محمد جمعہ اسدی، حجت الاسلام عبدالمجید بہشتی ، حجت الاسلام محمد افضل حیدری ، مولانا فیاض نقوی ، مولانا ارشد جعفری ، مولانا شاہد نقوی اور حجت الاسلام شبیر حسن میثمی بھی شریک ہوں گے۔

اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان ، نیکٹا کا قومی بیانیہ، علما و مشائخ نیشنل کونسل کی نصاب جائزہ کمیٹی کی رپورٹ ،متحدہ علما بورڈ پنجاب کا ضابطہ اخلاق، مدارس دینیہ کے دورہ جات کی رپورٹ، مدارس دینیہ کے نصاب کی تدوین ، ذرائع ابلاغ اور 26۔ ستمبر 2016 کو ہونے والے اجلاس کے فیصلوں پر عملدر آمد کے جائزہ سمیت دیگر قومی امور زیر بحث آئیں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬