رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، فلسطین انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے خبردار کیا ہے کہ اگر غزہ پٹی پر اسرائیلی حملے جاری رہے تو، اس کا ترکی بہ ترکی جواب دیا جائے گا۔
حماس کے مطابق، غزہ پر اسرائیلی حملے جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور حماس جوابی اقدامات کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ حماس نے خبر دار کیا ہے اگر حملے بند نہ ہوئے تو میزائل کے جواب میں میزائل چلائے جائیں گے اور اسرائیل کے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا جائے۔
سن دوہزار چودہ کی پچاس روزہ جنگ کے بعد مصر کی وساطت سے، اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔
غزہ کی پچاس روزہ جنگ میں دوہزار تین سو سے زائد فلسطینی شہری شہید ہوئے تھےجن میں بڑی تعداد میں بچے بھی شامل تھے۔
اسرائیل نے جمعرات کو وادی عسقلان کے قریب ایک صیہونی آباد کار کے ٹریکٹر پر فائرنگ کے بعد، غزہ پٹی پر گولہ باری کی تھی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰