03 March 2017 - 21:53
News ID: 426655
فونت
روس نے عراق کے شہر موصل میں امریکی فوجیوں کے ہاتھوں عام شہریوں کے قتل عام کی خبروں کو سینسر کرنے پر مغربی ذرائع ابلاغ کے رویّے کی مذمت کی ہے۔
امریکن فوجی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروا نے عراق کے شمالی شہر موصل میں امریکی فوجیوں کے ہاتھوں عام  شہریوں کے قتل کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور مغرب سے وابستہ بڑے ذرائع ابلاغ نے اس  قتل عام کی خبروں کو مکمل طور پر سینسر کرکے اس سلسلے میں کوئی خبر نشرنہیں کی۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے عراق کے واقعات خاص طور پر موصل کے قتل عام پر مغربی ذرائع ابلاغ کی خاموشی اور دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کے آپریشن کے موقع پر مغربی میڈیا کے ذریعے نفسیاتی جنگ چھیڑنے جیسے متضاد رویّے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موصل میں امریکی فوجیوں کے ہاتھوں عراقی شہریوں کے قتل عام کی خبر ایک ایسے وقت مکمل طور پر سینسر کردی گئی جب ان ہی مغربی ذرائع ابلاغ نے شام کے شمالی شہر حلب کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کی کارروائیوں کے دوران بالکل مختلف رویّہ اپنایا تھا۔

واضح رہے کہ اب تک سیکڑوں عراقی اور شامی باشندے امریکا اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں مارے جا چکے ہیں لیکن مغربی ذرائع ابلاغ اور حتی اقوام متحدہ نے اس سلسلے میں کوئی خبر یا بیان جاری نہیں کیاہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬