03 March 2017 - 21:51
News ID: 426654
فونت
ایمنسٹی انٹرنیشنل نےکہا ہے کہ سعودی عرب ، بحرین اور متحدہ عرب امارات میں تشدد کے ذریعے اعتراف لینے کے بعد لوگوں کو موت کی سزائیں دی جارہی ہیں۔
 پھانسی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، جنیوا ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سالانہ اجلاس کے موقع پر جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی قوانین کی رو سے ہر قسم کے شکنجے اور ایذا رسانی کی ممانعت کی گئی ہے لیکن بحرین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں مسلسل یہ اقدامات انجام دیئے جارہے ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مذکورہ تنیوں ممالک میں، ایذارسانی اور شکنجے دینے کے واقعات کی فوری، غیرجانبدارانہ اور موثر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اس سے قبل ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی ایک رپورٹ میں بحرین میں قیدیوں کو دی جانے والی ایذاؤں کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ نومبر دوہزار گیارہ سے اب تک ترانوے بحرینی فوجیوں پر مظاہرین کے قتل اور انہیں شکنجے کا جرم ثابت ہوچکا ہے لیکن ان میں بہت کم لو‏گوں کو انتہائی معمولی سزائیں دی گئی ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬