03 March 2017 - 22:03
News ID: 426659
فونت
مصر کے صدر نے کہا ہے کہ ان کا ملک دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شامی فوج کی حمایت کرتا ہے۔
عبد الفتاح السیسی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، قاہرہ میں جرمن چانسلر انجلا مرکل سے بات چیت کرتے ہوئے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے بحران شام کے سیاسی حل، اس ملک کی تعمیر نو اور ارضی سالمیت کی حمایت کیے جانے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ قاہرہ حکومت، انتہا پسندی کے خاتمے کی غرض سے شامی فوج کے آپریشن اور تمام علاقوں کی  واپسی کی حمایت کرتی ہے۔

مصر کے صدر نے خطے میں دہشت گردی کی حمایت کرنے والوں کے خلاف ٹھوس اور شفاف موقف اختیار کیے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شامی عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر ہرگز نہیں چھوڑا جانا چاہیے۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب اور اس کے علاقائی اتحادی، شام کے قانونی صدر بشار اسد کی حکومت کے خلاف لڑنے والے مسلح دہشت گرد گروہوں کو اسلحہ اور رقم فراہم کر رہے ہیں۔مصر کے حکام اس سے پہلے بھی کئی بار کہہ چکے ہیں کہ شام کے بحران کو سیاسی طریقے سے ہی حل کیا جانا چاہیے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬