03 March 2017 - 22:06
News ID: 426660
فونت
صیہونی فوج کے ایک افسر نے غزہ کی پچاس روزہ جنگ میں اسرائیل کی شکست کا اعتراف کیاہے۔
اسرائیلی فوجی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ،صیہونی فوج کے ایک افسر نے جو ذرائع ابلاغ سے بھی وابستہ ہے کہا ہے کہ دوہزار چودہ میں غزہ کی پچاس روزہ جنگ میں فتح فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کو حاصل ہوئی تھی-

اسرائیلی فوج کے افسر روعی عیدان نے جو خود غزہ کی پچاس روزہ جنگ میں شریک تھا صیہونی روزنامہ معاریو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حماس نے مسلسل دو مہینے تک اسرائیل کے زیرقبضہ علاقوں میں میزائل اور راکٹ فائر کئے اور بن گورین ہوائی اڈے کی سرگرمیوں کو معطل کردیا تھا-

مذکورہ اسرائیلی فوجی افسر نے کہا کہ جب حماس نے اسرائیل کے زیرقبضہ فلسطینی علاقوں میں اپنے راکٹ اور میزائل بند کیے تو اس وقت تک وہ اپنے مقاصد حاصل کرچکی تھی، اسرائیل نے حماس کو حملے بند کرنے پر مجبور نہیں کیا تھا-

صیہونی حکومت کی فوج کے مذکورہ افسر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کو فلسطینیوں کی سرنگوں کے بارے میں  کوئی اطلاع نہیں تھی۔ بلکہ اسرائیلی فوج نے ان سرنگوں کے بارے میں صرف سن رکھا تھا۔

اس صیہونی فوجی افسر کا کہنا تھا کہ جب فلسطینی مجاہدین نے ان سر نگوں کے ذریعے اسرائیلی فوجیوں پر وار کئے تو پھر ان سرنگوں کی تباہی اسرائیلی فوج کی ترجیحات میں شامل ہوگئی-

اسرائیلی فوجی افسر روعی نے اعتراف کیاکہ جب اسرائیلی فوجیوں نے ان سرنگوں کا پتہ لگا لیا تو بھی اس خوف سے ان میں داخل ہونے کی جرائت نہیں کررہے تھے کہ کہیں کوئی دھماکہ نہ ہوجائے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬