03 March 2017 - 22:09
News ID: 426661
فونت
بحرینی فورس کی جانب سے؛
بحرینی پولیس نے مسلسل انتالیسویں ھفتے بھی اس ملک کے علاقے الدراز میں نماز جمعہ پر پابندی برقرار رکھی ۔
بحرین کی نماز جمعہ پر پابندی


رسا نیوز ایجنسی کی  صوت المنامہ سے رپورٹ کے مطابق، بحرین کی ظالم و جابر حکومت نے مسلسل انتالیسویں ہفتے بھی الدراز علاقے میں شیعوں کو نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا ۔

مومن نمازگزاروں میں مجبورا مسجد حضرت امام صادق (ع) میں اپنی نماز فردا ادا کی ۔

8 ماه سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے کہ بحرینی حکومت نے اس ملک کے شیعہ رھنما آیت ‌الله شیخ عیسی قاسم کے گھر کا محاصرہ کر رکھا ہے اور عوام کو اس علاقہ میں آنے جانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے ۔

اس رپورٹ کے مطابق ، بحرینی عدالت اس ملک کے بزرگ شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم پر بے بنیاد الزامات کے تحت گذشتہ ستائیس فروری کو ان کے مقدمہ کی سماعت کرنا چاہتی تھی لیکن بحرینی شہریوں کے وسیع احتجاجی مظاہروں کے بعد مقدمے کی سماعت چودہ مارچ تک ملتوی کرنے پر مجبور ہوگئی ہے ۔

عالمی تنظیمی بحرینی حکومت کے اس وحشیانہ اقدام کو اسلامی ، انسانی ، مذہبی اور اخلاقی قوانین کی صریح خلاف ورزی قراردیتی ہیں ۔

بحرینی حکومت کے متعصبانہ، مجرمانہ اور جاہلانہ اقدامات کے خلاف بحرینی عوام کے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۳۴

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬