![شیخ حسام العیلانی](/Original/1395/12/15/IMG23183047.jpg)
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے صیدا کے مسجد الغفران کے امام جمعہ شیخ حسام العیلانی اس شہر کے عین الحلوہ میں فلسطینیوں کے کیمپ کی بحرانی صورت حال کا مشاہدہ کیا ۔ اس کیمپ میں گذشتہ روز دہشت گردوں اور فلسطینی گروہ اور لبنانی فوج کے درمیان شدید مسلحانہ جھڑپیں ہوئی تھیں ۔
انہوں نے اس ملاقات میں بیان کیا : عین الحلوہ کیمپ کے رہائشی لوگ ہمارے خانوادہ میں شمار کئے جاتے ہیں کیوں کہ وہ لوگ صیدا مقاوم شہر کے فرزند ہیں ۔
یہ اہل سنت عالم دین نے این الحلوہ کیمپ کے سلسلہ میں لبنان کے مسلمان علماء کونسل کے ایک ممبر کے بیانات پر شدید تنقید کرتے ہوئے وضاحت کیا : یہ کہ کونسل کے ایک روحانی کہیں کہ اسلامی گروہ (دہشت گرد) کیمپ میں مدافع کی صورت میں سامنے آئے ہیں تو اس کا نتیجہ خطرناک ہے اور کیمپ میں رہنے والوں کے لئے بہت خطرے کا سبب ہو سکتا ہے ۔
شیخ حسام العیلانی نے علماء سے اپیل کی ہے کہ اپنی سیاسی نصیحت سے فتنہ کی آگ کو خاموش کریں اور عمومی مصلحت کو گروہی مصلحت پر مقدم کرنے پر توجہ کریں ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۳۸/