09 March 2017 - 19:05
News ID: 426776
فونت
حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی:
مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا : نیشنل ایکشن پلان کے باوجود ملک کے چپے چپے پر کالعدم جماعتوں کے جھنڈے سوالیہ نشان ہیں ۔
حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی نے ضلع جیکب آباد کے مختلف یونٹس کا تنظیمی دورہ کیا ۔اس موقع پر ضلعی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام سیف علی ڈومکی ،ضلعی سیکڑیٹری تبلیغات مولانا عبد الخالق و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔                   

اس موقع پر دائو ،جہانپور،دوداپور میں تنظیمی اجلاس اور گڑھی خیرو میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ داعش جیسی دہشت گرد تنظیم کی تشکیل آمریکہ اور سامراجی قوتوں کا کارنامہ ہے،شیطان بزرگ آمریکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں جاری دہشت گردی میں ملوث ہے۔سامراجی قوتوں کی مداخلت روکے بغیر پاکستان میں قیام امن ممکن نہیں۔                

انہوں نے کہا کہ ہم آپریشن رد الفساد کی حمایت کرتے ہیں مگر قوم کو بتایا جائے کہ آپریشن ضرب عضب کے باوجود ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیوں نہ ہو سکا ،نیشنل ایکشن پلان کے باوجود ملک کے چپے چپے پر کالعدم جماعتوں کے جھنڈے سوالیہ نشان ہیں۔              

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے آئندہ انتخاب کے سلسلے میں مشاورت کا آغاز کر دیا ہے سندہ بھر میں سیاسی حکمت عملی سے متعلق وسیع تر مشاورت کریں گے سندہ سطح پر دہشت گردی کے خلا ف امن پسند قوتوں کا الائنس جلد تشکیل دیا جائے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬