10 March 2017 - 23:53
News ID: 426800
فونت
حجت الاسلام سبطین سبزواری:
ایس یو سی پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ اسلام اللہ تعالیٰ کا پسندیدہ اور آخری دین ہے ، جسے آخری نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دنیا میں پھیلاتے رہے، اللہ تعالیٰ نے جتنے پیغمبر بھیجے ان سب پر ایمان رکھے بغیر ہم مسلمان ہی نہیں کہلوا سکتے مگر یہودی صیہونی اور مسیحی ریاستیں اسلام سے خائف ہوکر اذان پر پابندی عائد کرنے کی ناپاک جسارت کر رہی ہیں، جس میں یہ اسرائیلی پارلیمنٹ اور امریکی انتظامیہ کامیاب نہیں ہوں گی۔
حجت الاسلام سبطین سبزواری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے اسرائیلی پارلیمنٹ کی طرف سے لاوڈ سپیکر پر اذان دینے پر پابندی کی قانون سازی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ کو اسلام فوبیا ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے ان ممالک میں مسلمانوں کیساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔

لاہور میں کارکنوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اسلام اللہ تعالیٰ کا پسندیدہ اور آخری دین ہے ، جسے آخری نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دنیا میں پھیلاتے رہے، اللہ تعالیٰ نے جتنے پیغمبر بھیجے ان سب پر ایمان رکھے بغیر ہم مسلمان ہی نہیں کہلوا سکتے مگر یہودی صیہونی اور مسیحی ریاستیں اسلام سے خائف ہوکر اذان پر پابندی عائد کرنے کی ناپاک جسارت کر رہی ہیں، جس میں یہ اسرائیلی پارلیمنٹ اور امریکی انتظامیہ کامیاب نہیں ہوں گی۔ ان کا کہنا تھاکہ مذہبی آزادی دینے کا دعویدار امریکہ پوری دنیا کے سامنے ننگا ہوچکا ہے کہ ٹرمپ اسلام کے بارے میں کتنا تعصب رکھتا ہے۔

حجت الاسلام سبطین سبزواری نے کہا کہ دنیا بھر میں توحید و نبوت کی گواہی کی اذانیں گونجتی ہیں، اسرائیل نے اذان پر پابندی لگا کر سوائے بدنامی کے کچھ حاصل نہیں کیا اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ صیہونیت اسلام سے کتنی خائف ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی کامیاب ہوگی اور اسرائیل کی ناجائز ریاست کی تباہی و بربادی کے دن قریب ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬