14 March 2017 - 17:49
News ID: 426867
فونت
حریت کانفرنس کے رہنما نے کشمیری قائدین کی نظر بندی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سید علی شاہ گیلانی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی حریت کانفرنس کے رہنما سیدعلی شاہ گیلانی نے کہا ہے کہ نظر بندی اور دھونس دھمکی سے کشمیر کی جدوجہد نہیں دبے گی اور حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی مہینوں سے ہزاروں لوگوں کو پابند سلاسل کیا گیا جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ کل سکیورٹی فورسز نے مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے دیئے گئے احتجاجی دھرنے کو ناکام کرنے کے لئے میرواعظ عمر فاروق، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ سمیت کئی حریت رہنماوں کوگھروں میں نظربند اورجیلوں اور تھانوں  میں قید کردیا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬