14 March 2017 - 18:25
News ID: 426879
فونت
پاکستان نے یمن کے نہتے عوام کے خلاف سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں شرکت کے لئے اپنے فوجی دستے بھیج دیئے ہیں پاکستانی فوجی دستوں کو سعودی عرب کی جنوبی سرحد پر تعینات کیا جائےگا پاکستان نے یمن کےنہتے عوام کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کا ساتھ دیکر تاریخی غلطی کا ارتکاب کیا ہے
پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، میڈل ایسٹ آئی اور ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے یمن کے نہتے عوام کے خلاف سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں شرکت کے لئےاپنے فوجی دستے  بھیج دیئے ہیں پاکستانی فوجی دستوں کو سعودی عرب کی جنوبی سرحد پر تعینات کیا جائےگا ۔

ذرائع کے مطابق  پاکستان نے سعود ی عرب کے جنوبی سرحدوں کو یمنی فورسز کے حملوں سے بچانے کیلئے اپنے فوجی دستے سعودی عرب  بھیج دیئے ہیں جو دیگر دس ممالک کے ساتھ ملکر یمن کے نہتے عوام کے خلاف لڑائی میں شرکت کریں گے۔

یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کو کوئی خاص کامیابی نہیں ملی اور اب پاکستان نے یمن کی سرحدوں پر اپنے فوجی روانہ کردیئے ہیں اور پاکستان، یمن جنگ میں براہ راست شریک ہوگیا ہے تاکہ سعودی عرب کو اس جنگ میں کامیاب بناسکے ۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستان نے یمن کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کا ساتھ دیکر تاریخی غلطی کا ارتکاب کیا ہے۔ /۹۸۹/ف۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬