14 March 2017 - 18:34
News ID: 426883
فونت
قاری حنیف جالندھری:
ملتان میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک ناموس رسالت کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان گستاخانہ ویب سائٹس اور توہین آمیز مواد اپ لوڈ کرنے والے اکاؤنٹس بند کرے اور شان رسالت میں گستاخیاں کرنے والوں کو گرفتار کر کے قر ار واقعی سزا دے۔
قاری حنیف جالندھری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک ناموس رسالت کے زیراہتمام اہم اجلاس جامعہ خیرالمدارس ملتان میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت وفاق المدارس العربیہ کے ناظم اعلی قاری حنیف جالندھری نے کی، جبکہ اجلاس کے مہمان خصوصی تحریک ناموس رسالت کے مرکزی رہنما صاحبزادہ پیر احمد میاں خان اور ایوب مغل تھے، اجلاس میں بشارت عباس، حاجی عاشق قادری، علامہ خالد محمود ندیم، آصف اخوانی، احمدحنیف جالندھری، علامہ کاشف ظہور نقوی سمیت مختلف دینی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء نے سوشل میڈیا پر توہین رسالت کے مرتکب افراد کیخلاف سخت اقدامات کرنے پر جسٹس شوکت صدیقی کو خراج تحسین پیش کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ غلامی رسول پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، تحفظ ناموس رسالت پر ہماری جان بھی قربان ہے۔ سوشل میڈیا پر توہین رسالت کے مرتکب افراد کیخلاف مقدمہ درج کرنے تک تحریک جاری رہے گی۔ شان رسالت میں گستاخیوں پر کسی صورت خاموشی اختیار نہیں کی جاسکتی۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے انتہائی ایمان افروز کردار ادا کیا ہے۔ یہ ملک اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ہے، یہاں پر گستاخ رسول کو رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان گستاخانہ ویب سائٹس اور توہین آمیز مواد اپ لوڈ کرنے والے اکاؤنٹس بند کرے اور شان رسالت میں گستاخیاں کرنے والوں کو گرفتارکر کے قرار واقعی سزا دے۔ سائبر کرائم بل میں تمام انبیاء کی توہین کے حوالہ سے سخت سزا کی شق شامل کی جائے، بصورت دیگر عاشقان رسول سڑکوں پر ہوں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬