‫‫کیٹیگری‬ :
16 March 2017 - 18:33
News ID: 426909
فونت
ملائیشیا حکومت نے ایک بار پھر یمن کے خلاف سعودی عرب کی جنگ میں اپنی فوج بھیجنے سے انکار کردیا ہے ۔
ہشام الدین حسین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملائیشیا حکومت نے یمن میں سعودی عرب جنگ کے ساتھ تعاون سے ایسے وقت میں انکار کیا جب اس نے کئی ہوائی جہاز سعودی عرب روانہ کئے ہیں اور اس نے دو فوجی مشقوں میں شرکت بھی کی ہے ۔

ملائیشیا کے وزیر دفاع ہشام الدین حسین نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان کا ملک، یمن کے خلاف سعودی عرب کی جنگ میں شریک نہیں ہے۔

اس سے قبل ملائیشیا کے وزیراعظم کے معاون احمد زاہد نے یمن کی مستعفی حکومت کے نائب وزیراعظم عبدالملک عبدالجلیل المخلافی سے ملاقات اور گفتگو کی تھی۔

یمن مخالف سعودی اتحاد میں ملائشیا کی شرکت کی اقوام متحدہ کے ماہرین کی تیار کردہ رپورٹ میں بھی تائید کی گئی ہے جبکہ ملائشیا کی پارلیمنٹ نے کئی بار حکومت سے جنگ یمن میں ملائیشیا کے کردار کی وضاحت پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ /۹۸۹/ ف۹۳۰/ ک۱۸۷

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬