16 March 2017 - 18:40
News ID: 426911
فونت
اقوام متحدہ کی ایجنسی یو این اکنامک اینڈ سوشل کمیشن فار ویسٹرن ایشیا نے اسرائیل کو نسل پرست ریاست قرار دیا ہے۔
اسرائیلی مظالم


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بیروت میں یو این ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل اور یو این اکنامک اینڈ سوشل کمیشن فار ویسٹرن ایشیا کی ایگزیکیٹیو سیکرٹری ریما خلف نے فلسطینیوں پرجارح اسرائیل کے مظالم کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیل نسل پرست ہے اور وہ مظلوم فلسطینیوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے لیے یہ اتنا آسان نہیں ہے کہ کسی ریاست کو نسل پرست قرار دیا جائے لیکن حالیہ چند برسوں میں اسرائیل کی  جارحیت اوراقدامات نسل پرستی پرمبنی ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران ریما خلف نے رپورٹ کے مندرجات پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے بین الاقوامی برادری کی جانب سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر ناپسندیدگی کے باجود گزشتہ کئی دہائیوں سے نسل پرستانہ رویہ جاری رکھا ہوا ہے۔

یو این اکنامک اینڈ سوشل کمیشن فار ویسٹرن ایشیا کی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ یہ فلسطینی عوام کے لیے امن کے حصول میں پہلی کرن ہے۔

 

خیال رہے کہ یہ رپورٹ یو این اکنامک اینڈ سوشل کمیشن فار ویسٹرن ایشیا کے اٹھارہ ممالک کی درخواست پر تیار کی گئی ہے۔/۹۸۹/ ف۹۳۰/ ک۲۲۵

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬