16 March 2017 - 18:23
News ID: 426907
فونت
اسرائیلی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے، جمعرات کی صبح غزہ پٹی کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
غزہ پٹی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے مشرقی علاقے شجا‏عیہ اور دیر البلح پر دو راکٹ فائر کیے ہیں۔

اس حملے میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کے بارے میں تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

اسرائیل نے دعوی کیا کہ یہ حملہ غزہ پٹی سے میزائیل داغے جانے کے جواب میں کیا گیا ہے۔

صیہونی حکومت مختلف بہانوں سے ، غزہ کو زمینی اور فضائی جارحیت کا نشانہ بناتی رہتی ہے۔

اسرائیل نے سن دوہزار چھے سے غزہ کا زمینی ، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے جس کے نتیجے میں اس علاقے کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب صیہونی آبادکاروں نے مسجد الاقصی میں داخل ہو کر ایک بار پھر اس مقدس مقام کی بے حرمتی کی ہے۔

الرسالہ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی آبادکاروں نے بدھ کی صبح صیہونی فوجیوں کی مدد سے باب المغاربہ کی طرف سے مسجد الاقصی پر ہلہ بول دیا۔

بیت المقدس کے اسلامی و عیسائی تشخص کو ختم اور اسے صیہونی علامت میں تبدیل کرنے کے لئے مسجد الاقصی اس وقت غاصب صیہونی فوجیوں اور صیہونی آبادکاروں کا نشانہ بنی ہوئی ہے۔

فروری کے مہینے میں بھی صیہونی فوجیوں کی حمایت سے ڈھائی ہزار سے زائد صیہونی آبادکار، مسجد الاقصی میں داخل ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ صیہونی فوجیوں نے بدھ کے روز غرب اردن کے مختلف علاقوں منجملہ نابلس، الخلیل اور جنین پر حملہ کیا اور ان شہروں سے تئیس فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔/۹۸۹/ ف۹۳۰/  ک۲۷۹

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬