16 March 2017 - 18:21
News ID: 426906
فونت
ہیومین رائٹس واچ نے بحرین کی صورتحال کے حوالے سے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے کردار پر کڑی نکتہ چینی کی ہے ۔
بحرین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہیومین رائٹس واچ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سن دوہزار سولہ کی دوسری ششماہی میں بحرین کی صورتحال انتہائی گمبھیر ہوگئی تھی ۔

رپورٹ کے مطابق، حکومت بحرین نے آزادی اظہار بیان کو پائمال کرتے ہوئے، عوامی اجتماعات اور مظاہروں پر حملے تیز کر دیئے ہیں ۔

ہیومین رائٹس واچ کے بیان میں آیا ہے کہ بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے واقعات پر عالمی برادری کی خاموشی کے باعث اس ملک کی شاہی حکومت کو من مانے اقدامات کی کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے۔

ہیومین رائٹس واچ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بحرین کی ابتر صورتحال کے حوالے سے فوری اور ٹھوس اقدامات عمل میں لائے۔

ہیومین رائٹس واچ نے بحرین کی سب سے بڑی سیاسی جماعت جمیعت وفاق ملی کی سرگرمیوں پر پابندی کے معاملے نیز حکومت کی جانب سے شہری حقوق کی پائمالی کے واقعات کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

انسانی حقوق کے اس نگراں ادارے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بحرین کی شاہی حکومت نے عام شہریوں کے مقدمات بھی فوجی عدالتوں میں چلانے کی منظوری دے دی ہے جو انسانی حقوق کی سنگیں خلاف ورزی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ شاہی حکومت کے تمام تر اقدامات کے باوجود پچھلے چھے برسوں سے بحرین میں آمریت کے خلاف عوامی تحریک بدستور جاری ہے اور لوگ مکمل جمہوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔/۹۸۹/ ف۹۳۰/ ک۲۸۲

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬