16 March 2017 - 18:35
News ID: 426910
فونت
محمد جواد ظریف:
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایک عرب ذرائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ایٹمی ہتھیار علاقہ اور دنیا کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف  نے المیادین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ایٹمی ہتھیار علاقہ اور دنیا کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل اور سعودی عرب نے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان مشترکہ ایٹمی معاہدے  کو ناکام بنانے  کے سلسلے میں مشترکہ کوششیں کیں لیکن انھیں اس میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ اسرائیل اور سعودی عرب نے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد بھی اسے عملی جامہ نہ پہنانے کے سلسلے میں بھی کافی تلاش و کوشش کی ہے۔

ایرانی وزير خارجہ نے کہا کہ امریکہ اچھی طرح جانتا ہے کہ ایران کے خلاف اس کی اقتصادی پابندیاں ناکام ہوگئی ہیں اور ایران اپنے اصولوں پر قائم رہ کر ترقی کی سمت گامزن ہے۔

جواد ظریف نے کہا کہ ترکی اہم ہمسایہ ملک ہے لیکن ترکی کو چاہیے کہ وہ دہشت گردوں کے ہاتھوں میں پیشرفتہ ہتھیارقرار نہ دے اور دہشت گردوں کی مالی ، جنگی اور سیاسی حمایت  ترک کردے کیونکہ اس سے خود ترکی کو ہی نقصان پہنچےگا۔/۹۸۹/ ف۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬