19 March 2017 - 10:06
News ID: 426965
فونت
مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری امور تربیت اور مدرسہ امام علیؑ کنب کے پرنسپل حجت الاسلام محمد نقی حیدری کو گذشتہ ان کی رہائش گاہ سے سندھ پولیس نے بلاجواز گرفتار کرلیا ۔
حجت الاسلام محمد نقی حیدری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری امور تربیت اور مدرسہ امام علیؑ کنب کے پرنسپل حجت الاسلام محمد نقی حیدری کو گذشتہ ان کی رہائش گاہ سے سندھ پولیس نے بلاجواز گرفتار کرلیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی وزیر منظور وسان کی ایماء پر ایس ایس پی خیر پور نے حجت الاسلام نقوی حیدری کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ ماہ کنب میں ایم ڈبلیوایم کے زہر اہتمام عظمت فاطمہ زہراؑ کانفرنس کا انعقاد ہونا تھا جسے خیر پور انتظامیہ نے بزور طاقت روک دیا بعد ازاں اسی روکنے جانے والے جلسے کو بنیاد بنا کر ایم ڈبلیوایم کی سیاسی ومذہبی فعالیت سے خوفزدہ  پی پی پی کے مقامی رہنما اور صوبائی وزیر منظور وسان کی ایماء پر حجت الاسلام نقی حیدری اور دیگر کارکنان پر ایف آئی آرز درج کی گئیں جن میں ان کی ضمانت قبل از گرفتاری بھی کروا لی گئی تھی ۔

ذرائع کے مطابق سندھ پولیس نے حجت الاسلام نقی حیدری کو MPO-16کے تحت گرفتار کیا ہے، حجت الاسلام نقی حیدری کی بلا جواز گرفتاری اور سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے جانے کے خلاف سندھ کے مختلف اضلاع میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جبکہ ایم ڈبلیوایم کے کارکنان اور علاقہ عوام کی بڑی تعداد مدرسہ امام علیؑ کنب میں جمع ہو نا شروع ہو چکے ہیں ۔

ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام مقصودڈومکی اور دیگر قائدین بھی خیرپور پہنچ رہے ہیں جہاں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان متوقع ہے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬