21 March 2017 - 09:26
News ID: 427017
فونت
پیرس کے اورلی ہوائی اڈے پر حملہ کرنے والے وہابی دہشت گرد کے خون کے نمونے سے شراب اور منشیات کے استعمال کے شواہد ملے ہیں۔
وہابی دہشت گرد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے اسکائی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں حکام کا کہنا ہے کہ پیرس کے اورلی ہوائی اڈے پر حملہ کرنے والے وہابی دہشت گرد کے خون کے نمونے سے شراب اور منشیات کے استعمال کے شواہد ملے ہیں۔

 39سالہ زیاد بن بلقاسم نامی وہابی دہشت گرد نے ہوائی اڈے پر ایک خاتون فوجی کے سر پر بندوق تان لی تھی جس کے بعد اسے گولی مار دی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان کی ٹاکسیکالوجی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد نے کوکین اور کینیبس استعمال کی تھی۔

یاد رہے کہ زیاد بن بلقاسم پیرس میں فائرنگ کے ایک واقعہ اور کار چوری میں بھی ملوث تھا۔

زاید بن بلقاسم کو ماضی میں شدت پسندی کے حوالے سے رپورٹ کیا جا چکا تھا اور وہ اس حملے سے قبل سکیورٹی اداروں کی واچ لسٹ پر بھی تھا۔

یاد رہے کہ یہ حملے ایک ایسے وقت ہوا ہے جب فرانس میں آئندہ ماہ صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں اور ملک ایمرجنسی کی صورتحال میں ہے۔

پیرس میں پراسکوٹر فرینسز مولنز کا کہنا ہے کہ زاید بن بلغاسم ماضی میں ڈکیتیوں اور منشیات فروشی کے جرائم میں بھی ملوث رہا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ جیل میں سزا کاٹنے کے دوران وہ اسلامی شدت پسندی کی طرف مائل ہوا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬