
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عالمی اہلسنت مزاحمتی یونین کے سربراہ اور اہلسنت کے ممتاز عالم دین شیخ ماہر حمود نے ندای ژنو تنظیم کے ارکان سے ملاقات میں دنیا میں تنازعہ و جنگ کی وسعت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : افسوس کی بات ہے سامراجی ممالک اسلامی ممالک کو تباہ کرنے کے لئے منصوبہ بندی میں مشغول ہیں اور اسلامی معاشرے کی دولت و ثروت کو چوری کر رہے ہیں ۔
انہوں نے وضاحت کی : سب سے زیادہ افسوس کی بات یہ ہے کہ اس منصوبہ کا نفاذ خود ہم لوگ کرتے ہیں اور اس سازش کا مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں کر رہے ہیں ۔
اہل سنت عالم دین نے مختلف ممالک میں جنگ کے روک تھام اور شہریوں کی حفاظت کے لئے اس تنظیم کے ارکان کی کوشش کی قدردانی کی ۔
قابل بیان ہے کہ ندای ژنو تنظیم ایک غیر حکومتی تنظیم ہے کہ جو جنگ اور شہریوں کو سیاسی تنازعہ سے دور کرنے کی راہ میں کردار ادا کر رہی ہے ۔
یہ تنظیم شام و عراق اور لبنان کا مختلف مواقع پر سفر کیا ہے اور شہریوں کو جنگ میں اپنی جان کی حفاظت کرنے کی ٹرینگ بھی دی ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۴۶/