23 March 2017 - 17:46
News ID: 427047
فونت
حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی :
مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ کے سیکر یٹری جنرل نے کہا : بحرینی آمر آل خلیفہ کے ظلم اور بربریت کو آل سعود اور امریکہ سمیت عالمی استعمار کی حمایت حاصل ہے۔
حجت الاسلام مقصو د علی ڈومکی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ کے سیکر یٹری جنرل حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ بحرینی عوام اپنے جمہوری حقوق کے لئے جدوجہد میں مصروف ہیں ہم بحرینی عوام کی پرامن جمہوری جدوجہد کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

بحرینی آمر آل خلیفہ کے ظلم اور بربریت کو آل سعود اور امریکہ سمیت عالمی استعمار کی حمایت حاصل ہے۔ بحرین کے انقلابی عوام کی جدوجہد کو روکنے کے لئے آل خلیفہ نے کرائے کے قاتل تیار کئے ہیں، جنہوں نے انقلابی جوانوں پر بے پناہ ظلم و تشدد کیا ہے، مگر ہر گذرتے دن کے ساتھ بحرینی عوام کی انقلابی جدوجہد مضبوط اور مستحکم ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحرین کے انقلابی رہنما شیخ عیسی قاسم اور شیخ علی سلمان کو جلد رہا کیا جائے اور بحرین کی قسمت کا فیصلہ بحرینی عوام کو کرنے دیا جائے۔ ایک آزاد عوامی ریفرنڈم اور عالمی مبصرین کی موجودگی میں آزادانہ انتخابات، عوام کے جمہوری حقوق ، یہ سب مسلمہ عالمی اصولوں کے مطابق بحرینی عوام کا حق ہے۔ جس سے فرار کے لئے بحرینی آمر آل خلیفہ نے آل سعود سے گٹھ جوڑ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یقینا بحرینی عوام کو فتح ہوگی اور آل خلیفہ کا ناجائز اقتدار کا سورج جلد غروب ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ سہون شریف کے متاثرین کے ساتھ سندہ گورنمنٹ کے وعدے وفا نہ ہوئے زخمیوں کا علاج ہوا اور نہ ہی متاثرین کو اعلان کردہ امداد دی گئی، انہوں نے سندہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سانحہ سہون کے مجرموں کو سزا دے اور متاثرین سے کیئےگئے وعدے پورے کرے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬