23 March 2017 - 17:55
News ID: 427049
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان لاہور جامعۃ المنتظر اور وفاق المدارس شیعہ پاکستان کی مجلس اعلی کے اجلاس میں شرکت کی ۔
حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی لاہور جامعۃ المنتظر پہنچے جہاں پر مرحوم حجت الاسلام صفدر حسین نجفی کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اس موقع پر حجت الاسلام محسن نجفی، حجت الاسلام ریاض حسین نجفی، حجت الاسلام شیخ محمد حسین ڈھکو سمیت ملک بھر کے جید و بزرگ علماء کرام ہمراہ تھے ۔

بعد از وفاق المدارس شیعہ پاکستان کی مجلس اعلی کے اجلاس میں قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے خصوصی شرکت اس موقع پر ملک بھر سے مدارس کے پرنسپلز شریک تھے بعد از اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی سے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی کابینہ کی ملاقات ہوئی اور مختلف امور پر رہنمائی لی۔

مجع اہلیبیت پاکستان کا اجلاس جامعۃ المتظر لاہور میں منعقد ہوا جس میں قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے خصوصی شرکت کی اس موقع پرحجت الاسلام حاٖفظ ریاض نجفی، ڈاکٹر حجت الاسلام شبیر حسن میثمی، حجت الاسلام رمضان توقیر، حجت الاسلام سید شہنشاہ حسین نقوی، قاضی نیاز نقوی و دیگر اراکین مجمع اہلبیت موجود تھے ۔

بعد از اجلاس مجع اہلیبیت پاکستان جعفریہ اسٹووڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی مجلس نظارت کا اجلاس جامعۃ المتظر لاہور میں منعقد ہوا جس میں قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر مجلس نظارت کے اراکین بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سکٹری جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی، ڈاکٹر حجت الاسلام شبیر حسن میثمی، حجت الاسلام رمضان توقیر، حجت الاسلام سید شہنشاہ حسین نقوی، حجت الاسلام سبطین سبزواری بردار زاہد علی اخوندزادہ جعفریہ اسٹوڈنٹس کے مرکزی صدر بھی موجود تھے ۔

وفاق المدارس شیعہ پاکستان کی مجلس اعلی کے اجلاس میں قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کی خصوصی شرکت اس موقع پر حجت الاسلام ریاض حیسن نجفی، حجت الاسلام شیخ محسن نجفی، ڈاکٹر حجت الاسلام شبیر حسن میثمی سمیت بزرگ علماء کرام شریک تھے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬