23 March 2017 - 12:01
News ID: 427052
فونت
برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے دہشت گردانہ واقعہ میں حملہ آور سمیت ۵ افراد ہلاک اور ۴۰ زخمی ہوگئے ہیں۔
برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے دہشت گردانہ حملہ

کے سامنے دہشت  دسیوں ہلاک و زخمی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے دہشت گردانہ واقعہ میں حملہ آور سمیت 5 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق لندن میں پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے ویسٹ منسٹر پل پر کار میں سوار حملہ آور پیدل افراد کو کچلتا ہوا پارلیمنٹ کی عمارت تک جا پہنچا اسی دوران کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔

حملہ آور نے پل عبور کرنے کے بعد پارلیمنٹ کی طرف جانے کی کوشش کی جہاں پولیس اہلکار کی جانب سے روکنے کی کوشش پر حملہ آور نے چاقووں کے وار سے پولیس آفیسر کو قتل کردیا ۔

حکام کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے قریب ویسٹ منسٹرپل پر فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں جس کے بعد میٹرو پولیٹن پولیس کے اہلکاروں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور پارلیمنٹ کے احاطے کی جانب دوڑتے ہوئے چاقو بردارشخص کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا گيا جب کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے پارلیمنٹ کی جانب آنے والے تمام راستوں کو سیل کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ پارلیمنٹ ہاؤس سے کوئی بھی شخص باہر نہ آئے۔

حکام کے مطابق فائرنگ کے بعد ایک خاتون نے پل سے تھامس دریا میں چھلانگ لگا دی تھی جسے بحفاظت نکال لیا گیا تاہم انہیں معمولی چوٹیں آئیں جب کہ ایک خاتون بس کے نیچے آکر ہلاک ہوگئی ۔ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال پہنچآ دیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬