23 March 2017 - 22:13
News ID: 427059
فونت
حزب اللہ کے سینئر رکن :
حزب اللہ لبنان کے سیاسی کونسل کے سربراہ نے تاکید کی ہے کہ صیہونی حکومت شام کے جنگ میں براہ راست ملوث ہے ۔
حجت الاسلام سید ابراهیم امین السید

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سیاسی کونسل کے سربراہ حجت الاسلام سید ابراهیم امین السید نے الناصر قومی تحریک لبنان کے سیکریٹری اسامه سعد علی سے ملاقات میں ملک اور خطے کی حالیہ سیاسی صورت حال پر اظہار نظر کیا اور اسی طرح شام کی میدانی ترقی و تبدیلی پر گفت و گو کی ۔

دو طرف نے انتخابات کے نئے قانون کی منظوری کی اہمیت کی تاکید کرتے ہوئے اس قانون کو انتخابات کے صحیح ہونے کی علامت اور پارلیہ مینٹ میں انصاف کے ذریعہ نمائدوں کا انتخاب ہونا جانا ہے ۔

انہوں نے اظہار کیا : نسبیت کے اعتبار سے قانون کی منظوری اصلاحات ، ثبات تحکیم اور موجودہ تنوع کی حمایت کا سبب ہوگا اور اسی طرح مختلف قومی پارٹی کا پارلیہ مینٹ میں مشارکت دیکھنے میں آئے گا ۔

حجت الاسلام ابراهیم امین السید ملازمین و کارکنوں کی تنخواہ میں اضافہ کا مطالبہ کیا اور کہا : حکومت کے آمدنی کا ذریعہ تنخواہ میں اضافہ کے لئے معاشرے کے فقیر و متوسط طبقے کے جیب سے پورا نہیں ہونا چاہیئے اور ہر طرح کی مالیاتی ترقی منصوبہ پالیسی میں فقیر و کم در آمد خانوادہ کے حق میں انصاف سے کام لینا چاہیئے ۔  

انہوں نے وضاحت کی : لبنان کی سماجی وضعیت تباہی کے کگار پر ہے اور یہ خطرہ کی کھنٹی دوسرے خطرناک بحران کے لئے بج رہی ہے ۔

حزب اللہ لبنان و اسلامی مزاحمت کے سینیئر رکن نے صیہونی حکومت کی طرف سے شامی افواج کے شہر تدمر کے ایک اڈے پر حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا : یہ مسئلہ علامت ہے کہ صیہونی حکومت شام کے خلاف جنگ میں براہ راست ملوث ہے ۔

حجت الاسلام ابراهیم امین السید نے وضاحت کی : شامی فوج کے مظاہرے نے اعلان کر دیا کہ صیہونی حکومت کی طرف سے لبنان پر ہر طرح کی جارحیت پر پوری طرح آمادہ ہے اور شام کے سربراہ اپنا نظریہ تحمیلی جنگ کے با وجود تبدیل نہیں کرے نگے ۔ /۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۷۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬