24 March 2017 - 21:24
News ID: 427074
فونت
یمن کے علماء نے اپنے ایک بیانیہ میں مصر کے الازہر کی طرف سے یمن کی مظلوم عوام کی سعودی عرب کی طرف سے قتل غارت پر بے توجہی کرتے ہوئے آل سعود کی حمایت پر شدید تنقید کی ہے ۔
یمن کے علماء

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے علماء کونسل نے اپنے ایک بیانیہ میں مصر کے الازہر کی طرف سے ایک پیغام جس میں یمنی فوج و عوام کی طرف سے مآرب خطے کی ایک مسجد پر حملہ کرنے کی مذمت کی ہے، اس دعوا کو سعودی عرب میڈیہ کی خودساختہ بتایا ہے اور الازہر کی طرف سے بغیر تحقیقی کے پیغام جاری کرنے پر شخت تنقید کی ہے ۔

یمن کے علماء کونسل نے وضاحت کی : بعض میڈیہ کے ذریعہ خبر موصول ہوئی ہے کہ الازہر نے اپنے ایک پیغام کے ذریعہ صوبے مارب کے صرواح خطے کی ایک مسجد پر یمن کی عوام رضاکار فوج و یمن کی فوج کی طرف سے میزائل کی حملہ کی وجہ سے مذمت کی ہے ۔

اس کونسل نے اپنے بیانیہ میں اعلان کیا : الازہر کا یہ پیغام پوری طرح سے جلد بازی پر منحصر ہے جو دشمن کی میڈیہ کی طرف سے جھوٹ افواہ پر عمل کیا گیا ہے ، یمن کے علماء نے الازہر کی طرف سے یمن کے جارحین پر ایک طرفہ جانبداری کی شدید مذمت کی ہے ۔

یمن کے علماء کونسل نے بیان کیا : یمن کی عوام گذشتہ دو سال سے سعودی عرب اور اس کے اتحادیہ کی طرف سے جارحیت و ظلم برداشت کر رہی ہے جس میں دسیوں ہزار چھوٹے بچے ، خواتین اور بزرگ سال کی شہادت واقع ہوئی اور اس جارحانہ اقدام کی وجہ سے اس ملک کی بنیادی تنصیبات کو خاص نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے اور زمینی و دریائی اور ہوائی محاصرہ میں ہیں لیکن الازہر کی طرف سے اس ظالمانہ اقدام کے خلاف ایک کلام حق بھی بیان نہیں ہوا ۔ ایسا لگتا ہے کہ دو سال سے ابھی تک الازہر کو اس مظالم کی خبر ہی نہیں ہوئی ہے ۔ مگر سعودی میڈیہ کی جھوٹ افواہ پر بغیر تحقیق فورا زبان ہلنے لگی ۔

اس بیانیہ میں لکھا گیا ہے : سعودی عرب و امریکا کی اتحادی نے گذشتہ دو سال میں ۶۰۰ مساجد مثال کے طور پر اہل سنت علماء کی مسجد مسجد عبدالرزاق الصنعانی کو تباہ کر دیا لیکن الازہر کی طرف سے ابھی تک ایک بھی پیغام اس سلسلہ میں بیان نہیں ہوا ہے ۔

یمن علماء کونسل نے الازہر کو آزاد خواہی و آزادی کی حفاظت کی طرف دعوت دی ہے اور بیان کیا : دینی مراکز مثل الازہر کو آئمہ کفر مثل آل سعود ، صیہونی حکومت اور امریکا کی طرف سے یمن کے مظلوم عوام پر ظلم و جارحیت میں خاموشی اختیار نہیں کرنی چاہیئے ۔

اس کونسل نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ایک حدیث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ جو شخص بھی حق کو نظر انداز کرے اور خاموشی اختیار کرے وہ شیطانی گنگا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۵۲۱/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬