26 March 2017 - 09:37
News ID: 427105
فونت
غرب اردن کے فلسطینیوں نے صیہونی حکومت کے مظالم کے خلاف طوباس کے علاقے میں بڑا مظاہرہ کیا۔
مظاہرہ علیہ صیہونیستی

غرب اردن میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہرہ

کے فلسطینیوں نے صیہونی حکومت کے مظالم کے خلاف طوباس کے علاقے میں بڑا مظاہرہ کیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غرب اردن میں فلسطینیوں نے صیہونی حکومت کے مظالم کے خلاف بڑا مظاہرہ کیا جس میں مظاہرین نے صیہونی حکومت کی جیل سے آزاد ہونے والے فلسطینی مجاہد مازن فقہا کو دہشت گردانہ حملے میں شہید کئے جانے کی صہیونی ایجنٹوں کی کارروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

دوہزار گیارہ میں صیہونی حکومت کی جیل سے رہا ہونے والے فلسطینی مجاہد اور قسام بریگیڈ کے کمانڈر مازن فقہا کو جمعے کو غزہ میں ان کے گھر کے باہر فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا تھا۔

مازن فقہا کو دوہزار گیارہ میں قیدیوں کے  تبادلے کے دوران رہا کیا گیا تھا اور اس کے بعد انہیں غزہ جلا وطن کردیا گیا تھا۔

اس دوران غزہ میں ہزاروں فلسطینیوں نے شہید مازن فقہا کے جلوس جنازہ میں شرکت کی۔ مازن فقہا کے جلوس جنازہ میں حماس کے متعدد رہنما بھی شریک ہوئے۔

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے جلوس جنازہ میں شریک لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مازن فقہا شہید کا مشن جاری رہے گا اور ہم ان کے خون کا بدلہ لے کر رہیں گے۔

مازن فقہا کے جلوس جنازہ کے وقت اسرائیلی جنگی طیاروں نے فلسطینیوں میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی غرض سے غزہ کی فضاؤں میں  پروازیں بھی انجام دیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬