رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے غزہ شہر کے جنوب میں صیہونی قید سے رہا یافتہ فلسطینی مجاہد مازن فقها اسیر کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے اس کی شدید مذمت کی ہے اور اظہار کیا کہ صیہونی دشمن کی طرف سے اس طرح کا جرم روشن و واضح ہے ۔
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے فلسطینی اسلامی مزاحمت تحریک حماس کے رہنما مازن فقہا کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملہ میں ناجائز صہیونی ریاست پوری طرح ملوث ہے ۔
حزب اللہ نے اپنے ایک بیان میں مازن فقہا کی شہادت پر ان کے لواحقین، فلسطینی عوام اور حماس تنظیم کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔
اس بیان میں مزید کہا گیا ہے : حماس رہنما کے قتل فلسطینی سرزمین پر صہیونیوں کے ناجائز قبضے کے تسلسل کی علامت ہے۔
حزب اللہ نے کہا تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : فلسطین کی مکمل آزادی تک صہیونوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
لبنانی کی مزاحمتی تحریک نے اس بات پر زور دیا : مازن فقہا کے قتل میں ملوث عناصر کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے تا کہ آئندہ کسی کو بھی فلسطین کے مجاہدوں کو نشانہ بنانے کی جرات نہ ہو۔
حزب اللہ نے وضاحت کی : یہ جرم غاصبو کی دشمنانہ خو پر واضح و روشن دلیل ہے اور غصب ہوئے سرزمین سے پوری طرح خارج ہو جانے تک اس دشمن سے جنگ جاری رکھنے کی تاکید ہے ۔
اس قتل میں صیہونی حکومت کی خفیہ ایجنسی کا ہاتھ پوری طرح روشن ہے ۔
لبنان کی توحید اسلامی تحریک نے بھی اپنے ایک پیغام میں حماس کے اس کمانڈر کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے بیان کیا : مازن فقها کا قتل غاصب اور صیہونی حکومت کے نوکروں کی طرف سے ایک بزدلانہ عمل میں شمار ہوتا ہے اور صیہونی حکومت اور اس کے نوکروں کا ہاتھ پوری طرح نمایاں ہے ۔
اس تحریک نے بیان کیا : دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ چلانے اور غاصبوں کا راستہ بند کرنے کے لئے داخلی محاذ کو مضبوط بنانا ضروری ہے اور اندرونی حالات کو خراب کرنے اور غزہ کے استحکام و سلامتی کو نقصان پہوچانے کی دشمنوں کی سازش کو ناکام بنانے کے لئے مزاحمت قوت کی کوشش جاری رکھنے کی ضرورت ہے ۔
توحید اسلام تحریک نے تمام فلسطینوں اور اسی طرح مسلمان و عرب سے اپیل کی ہے کہ اتحاد و یکجہتی کے ساتھ مزاحمت پر پابند رہیں تا کہ عصر حاضر کی تاریخ میں سب سے زیادہ سنگین غصب کی برائی سے رہائی حاصل ہو ۔
تفصیلات کے مطابق، گزشتہ جمعہ کو بعض نامعلوم مسلح افراد نے غزہ کے علاقے تل الہوی میں حماس کے مشہور رہنما کو قتل کردیا۔
حماس تنظیم کی فوجی شاخ عزالدین قسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ اس بزدلانہ کاروائی میں ناجائز صیہونی ریاست کی خدمت کرنے والے عناصر ملوث ہیں۔
قسام بریگیڈ نے مزید کہا کہ صہیونی دشمن اس قتل کے بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
یاد رہے کہ حماس کے 35 سالہ مازن فقہا کو 2011 میں ایک صیہونی فوجی کے بدلے میں رہا کیا گیا تھا۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۵۷۹/