رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے دنیا کا سب سے خطرناک کروز میزائل بنا لیا ہے جو 7400 کلومیٹر فی گھنٹہ یعنی آواز سے 6 گنا زیادہ رفتار سے پرواز کرتے ہوئے کسی بھی بحری جہاز کو تباہ کرسکتا ہے جبکہ دنیا کا بہترین میزائل شکن نظام بھی اس کا راستہ نہیں روک سکتا۔
روس کے سرکاری ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ زرکون نامی یہ ہائپرسونک کروز میزائل ناقابلِ شکست، ناقابلِ مزاحمت اور ناقابلِ دفاع ہے جو ہائپر سونک یعنی آواز سے 6 گنا زیادہ رفتار تک پہنچنے کےلیےاسکریم جیٹ ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتا ہے۔
کئی سال سے جاری تحقیق کے بعد اس سال زرکون کی عملی آزمائشیں کی گئی ہیں جو بہت کامیاب رہیں۔
واضح رہے کہ اب تک ہائپر سونک پیمانے کی رفتار تک پہنچنا صرف بیلسٹک میزائلوں ہی کے بس میں تھا جبکہ زرکون وہ پہلا کروز میزائل ہے جو ہائپر سونک رفتار تک پہنچا ہے۔
یہ بحری جہاز شکن میزائل ہے جس کی آزمائشیں جلد ہی مکمل کرلی جائیں گی جبکہ 2022 تک اسے روسی بحریہ کے سپرد کرنا بھی شروع کردیا جائے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/